۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ دیدار رئیس دانشگاه پیام نور کشور با آیت الله اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس اور روس، جارجیا، ترکی، لبنان، یونان اور ورلڈ کونسل آف چرچز کے عیسائی رہنماؤں کو الگ الگ خطوط کے ذریعے اسرائیل کے جرائم پر ردعمل کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس اور روس، جارجیا، ترکی، لبنان، یونان اور ورلڈ کونسل آف چرچز کے عیسائی رہنماؤں کو الگ الگ خطوط کے ذریعے اسرائیل کے جرائم پر ردعمل کا اظہار کیا۔

اس پیغام میں حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے فلسطینیوں کو ان کی ہی سرزمین سے بے دخل کے سلسلے میں صیہونی حکومت کی مسلسل کوششوں کے ساتھ ساتھ ان کے بنیادی حقوق کی پامالی اور غزہ کا محاصرہ اور پانی، ادویات اور غذائی مواد پر پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ باتیں سن کر ہر آزاد اور خدا پرست انسان کا دل دہل جاتا ہے، فلسطین کی سرزمین کو پرامن رہنے کی جگہ قرار دیتا ہے، صہیونی حکومت کے منحوس قدم پڑنے سے پہلے سرزمین فلسطین وہ جگہ تھی جہاں ادیان ابراہیمی کے پیروکار پر امن طریقے سے زندگی گزار رہے تھے۔

اس خط میں آیت اللہ اعرافی نے پیغمبران خدا کی پیروی کرنے والے مذاہب کے پیشواؤں کی ذمہ داری کی جانب تذکر دلاتے ہوئے مظلوموں کی حمایت بالخصوص فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسرائیل کے حالیہ جرائم کی مذمت کی اور ساتھ ہی اس سلسلے میں مذہبی رہنماؤں کے ساتھ کسی بھی طرح کے مشورے، تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .